ملتان،سیالکوٹ،لاڑکانہ،راولپنڈی (بیورورپورٹ)رفاقت گیلانی،امیر بخش بھٹو ،اللہ بخش انڑ،عثمان ڈار کے بھائی کا بھی پی ٹی آئی کو الوادع جبکہ شاہ محمود قریشی ڈٹ گئے،صحافیوں سے گفتگو میںلیہ سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے رفاقت گیلانی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہاحلقے کے عوام کی خدمت جاری رکھوں گا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں ،پارٹی چھوڑنے کیلئے کوئی دباﺅ نہیں۔
عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاسیاست چھوڑ رہا ہوں، کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ،9 مئی کے واقعات کی بھر پور مذمت کرتا ہوں،عثمان ڈار اپنے فیصلے کے خود مالک ہیں۔
پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر امیر بخش بھٹو ،صوبائی نائب صدر سندھ اللہ بخش انڑ نے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا،لاڑکانہ میں امیر بخش بھٹو نے اللہ بخش انڑ کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے سندھ ایکشن کمیٹی ،سی ای سی سمیت بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں اب سیاست کرنے کو دل ہی نہیں چاہتا ،ساتھیوں ،ملک کیلئے ہر خدمت و قربانی دینے کو تیار ہوں، مستقبل کا فیصلہ دوستوں کےساتھ مل کر کروں گا، 9 مئی کو ہونے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،امیر بخش نے مزید کہا فوج پر حملے دہشتگردی ہیں ،شہدا کی یادگاروں کو آگ لگانا افسوسناک ہے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں صاحبزادی گوہر بانو قریشی اور وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے ملاقات کی،ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے عمران خان ،پارٹی کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا عمران خان کےساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔
رفاقت گیلانی،امیر بخش بھٹو ،اللہ بخش انڑ،عثمان ڈار کے بھائی کا بھی پی ٹی آئی کو الوادع ،قریشی ڈٹ گئے



















