اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر انقرہ کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم 3جون کو صدر اردگان کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا وزیراعظم کا دورہ پاکستان ،ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ ہوگا،وزیراعظم ترکیہ کا ایک بار پھر صدر منتخب ہونے پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر اردگان کو مبارکباد پیش کریں گے۔
وزیر اعظم ترکیہ کے صدر کو اسلام آباد میں ہونےوالے ہائی لیول سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔
وزیراعظم 3جون کواردگان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے



















