لاہور (کورٹ رپورٹر)میاں محمود الرشید کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد،عدالت کے حکم پر جیل منتقل کردیا گیا،انسداد دہشتگردی عدالت لاہورمیں تھانہ شادمان میں جلاﺅ گھیراو اور توڑ پھوڑکیس کی سماعت ہوئی۔
میاں محمود الرشید کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا،تفتیشی افسرانسپکٹرشوکت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے محمود الرشید کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم دےدیا،بعدازاں پی ٹی آئی رہنما کو جیل منتقل کردیا گیا۔
میاں محمود الرشید کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد،عدالت کے حکم پر جیل منتقل



















