بی اے پی کسی جماعت میں ضم نہیں ہوگی،بزنجو،سنجرانی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے واضح کیاہے بی اے پی کسی جماعت میں ضم نہیں ہوگی،دونوں رہنماﺅں میں اہم ملاقات ہوئی ،ملک کی سیاسی صورتحال ،پارٹی امور ،بلوچستان عوامی پارٹی کے تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماو¿ں نے بی اے پی کی کسی جماعت میں ضم ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اتفاق کیا آئندہ انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی آزاد اور مستحکم حیثیت میں حصہ لے گی، دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد و سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن بھی رکھا جائے گا،دونوں رہنماو¿ں نے کہا کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں، ہر سطح پر حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی جائے گی،ملک کی سیاسی صورتحال و پارٹی امور پر دیگر رہنماو¿ں ،کارکنوں کو بھی اعتماد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔