فیلڈ میں موجود سینٹری سٹاف کی صبح4بجے ہر صورت حاضری یقینی بنائی جائے،کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے چیف آفیسر کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ فیلڈ میں موجود سینٹری سٹاف کی صبح4بجے ہر صورت حاضری یقینی بنائی جائے تاکہ سکول و کالجز اور دفاتر کے اوقات سے پہلے صفائی کا عمل مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جمع ہونے والے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھانے کا کام بھی ساتھ ساتھ مکمل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، میونسپل آفیسر غلام عباس، اے سی جنرل وقاص ظفر، پسپ کے سٹی مینجرمحمد اسجد خان سمیت تمام متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے بتایا کہ شہر کے43ہزار سے زائد گھروں تک پانی کے کنکشن پہنچانے کے بڑے منصوبے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اور اب تک شہر کے29ٹیوب ویلز کی مرمت بھی کر دی گئی ہے اور 10مزید واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے لئے جگہ کی نشاندہی ہو چکی ہے۔بعدازاں کمشنر شعیب اقبال سید نے اپنے دفتر میں منڈیوں کی شہر سے باہر منتقلی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ سبزی منڈی میں صبح7بجے سے پہلے نیلامی کے عمل کو مکمل کیا جائے اور چرچ روڈکو کلیئر کیا جائے تاکہ گزرنے والے کی مشکلا ت کو کم کیا جا سکے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ منڈیوں کی منتقلی کے حوالے سے اقدامات کو بھی تیز کیا جائے۔