اسلام آباد (بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے 9 مئی کو کور کمانڈر ہاوس پر چڑھائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد وسیم نے کہا 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے۔
سیاسی قیادت بے یقینی اور افراتفری کو ختم کرکے جمہوریت آگے بڑھائے، مضبوط فوج بہت ضروری ہے، نا مساعد حالات، معاشی تنگی کے باوجود پاک فوج نے ملکی سالمیت کےلئے نہ صرف ہر قسم کی قربانی دی بلکہ ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی،فوج ،عوام کے درمیان محبت اور اعتماد کا رشتہ ہے۔
ایک مرتبہ پھر 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور شہدا کے خاندانوں کےساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات پر مفروضوں پر بات نہیں کرنی چاہیے۔
کور کمانڈر ہاوس پر چڑھائی ناقابل قبول ہے،اپوزیشن لیڈر سینٹ



















