بااختیار لوگوں سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان،قائل کردیں پیچھے ہٹ جاﺅنگا،عمران خان

لاہور(خبر نگار)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بااختیار لوگوں سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کمیٹی 2نکات پر بات چیت کرے گی اگر میری ٹیم کو قائل کردیا عمران خان کے بغیر پاکستان بہتر ہوجائے گا تو پیچھے ہٹ جاو¿ں گا۔

قوم سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہامذاکراتی کمیٹی بنانے کیلئے تیار ہوں جو کسی بھی طاقتور سے جاکر بات کرے گی انہوں نے اگر میری کمیٹی کو سمجھا دیا عمران خان کے بغیر پاکستان بہتر ہوجائے گا تو میں پیچھے ہٹ جاو¿ں گا اور دوسرا اگر انہوں نے بتا دیا اکتوبر میں الیکشن کرانے کا ملک کو کیا فائدہ ہوگا تب بھی جدوجہد ختم کردوں گا، کمیٹی اراکین کے ناموں کا اعلان جمعرات کو کروں گا۔

عمران خان نے دعویٰ کیا میرے گھر کے ارد گرد انٹرنیٹ سروس منقطع کردی گئی،یزیدیت و ظلم کی تاریخ نہیں ملتی،پی ٹی آئی کے 10ہزار سے زائد گرفتار کارکنوں کو چھوٹے پنجروں میں بھوکا پیاسا رکھا ہوا ہے ،وکیلوں سے ملنے نہیں دیا جارہا،کارکنوں کو ایسے رکھا ہوا ہے جیسے ملک دشمن ہیں ،قانون میں تو جنگی مجرم کے بھی کچھ حقوق ہوتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کورکمانڈر کے گھر کا منصوبہ پہلے سے بنا ہوا تھا، تفتیش ہوگی تو سب ثابت ہوجائے گا اسی منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاون کیا جارہا ہے، کارکنوں کے علاوہ ہمدردوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہامظالم سے بچنے کےلئے جادوئی راستہ پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنا ہے،پیشکش کی جارہی ہےں پارٹی چھوڑنے والے کے سارے گناہ معاف کردئیے جائیں گے اگر پی ٹی آئی کا ساتھ نہ چھوڑا تو بدترین ظلم و تشدد ہوگا،عمران خان نے کہاانسانی حقوق کی تنظیمیں اور آزادی اظہار رائے کیلئے آواز اٹھانے والی صحافتی تنظیمیں بھی موجودہ صورتحال پر خاموش ہیں،اپنے رہنماو¿ں و کارکنوں کو ہدایت کی ہے روپوش ہوجاو اور اپنے گھروں میں نہ رہو،کارکن کٹھن وقت میں تھوڑا صبر کریں ،سب جلد ختم ہوجائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہامیںنے شکر کیا ظلم سے چھٹکارے کےلئے شیریں مزاری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا وہ بوڑھی ، بیوہ اور مریضہ ہیں مگر ان کےساتھ جو ہوا قابل افسوس ہے، شیریں مزاری محب وطن پاکستانی ہے وہ کبھی ملک کے مخالف نہیں جاسکتیں ، ان کے جانے سے پی ٹی آئی کو تو نقصان ہوا ہی مگر ملکی سیاست پر بھی گہرا اثر ہوا ،عمران خان نے کہا مجھے پیغام آیا ہے اب جو ہوگا میں اور برداشت نہیں کرسکوں گا، وفاداریاں تبدیل کرانے والے سوچ لیں پی ٹی آئی نظریہ ہے اور وہ کسی کے جانے سے ختم نہیں ہوگی جتنا مرضی ظلم و تشدد کریں نظریہ ختم نہیں ہوگا اگر ایسا ہوتا تو مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد نہیں چل رہی ہوتی،اتنے دباوکے باوجود جو لوگ کھڑے ہیں سلام کرتا ہوں اگر سب چھوڑ دیں تب بھی میں کھڑا رہوں گا اور یاد رکھیں میں جس کو بھی ٹکٹ دوں گا وہ جیتے گا۔

عمران خان نے کہا سپریم کورٹ کے ججز آخری امید ہیں اگر آپ نے کردار ادا نہ کیا تو قوم معاف نہیں کرے گی ، آپ کا اتحاد قوم کیلئے بہت ضروری ہے، ملک کی جمہوریت کےلئے قدم اٹھائیں اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کریں، باقی ماندہ جمہوریت کو صرف سپریم کورٹ کے ججز بچا سکتے ہیں۔