اقتدار آنے جانےوالی چیز،عمران کےساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، پرویز الٰہی

لاہور(خبر نگار)سابق وزیراعلیٰ پنجاب ومرکزی صدر پرویزالٰہی نے کہاہے میں ، مونس پی ٹی آئی اور عمران خان کےساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، اقتدار آنے جانےوالی چیز ہے،فوج پرعمران خان کے بیانیہ کی حمایت نہیں کرتے۔

اپنے ویڈیو پیغام میںپرویزالٰہی نے کہافرض ہے مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیں، چودھری وجاہت کے فیصلے پر کوئی رنج نہیں انہوں نے اپنے حالات دیکھ کر فیصلہ کیا،فوج اپنا ادارہ ہے، ہمیشہ کوشش رہی فوج، اسٹیبلشمنٹ کےساتھ اچھے تعلقات رہیں۔