لندن (مشرق نیوز)نوازشریف کے نام نامعلوم افراد نے چوتھی گاڑی بھی رجسٹر کرالی،نوازشریف لندن آفس کے مطابق گاڑیاں رجسٹر کرانے کا مقصد جرائم کرکے تعلق نوازشریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے۔
لندن آفس کے مطابق نوازشریف کے نام پر رجسٹرگاڑیوں کو دہشتگردی، دھوکہ دہی اور مجرمانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے،نواز شریف لندن آفس کے خرم بٹ نے پولیس کو چوتھی گاڑی رجسٹر ہونے سے بھی آگاہ کردیا،سٹی آف لندن پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔
نوازشریف کے نام نامعلوم افراد نے چوتھی گاڑی بھی رجسٹر کرالی



















