پنشن، جی پی فنڈز سرمایہ کاری رقم کی واپسی پر سیکرٹری کے مشکور ہیں :اوقاف ایمپلائز یونین پنجاب

لاہور (قمر عباس نقوی) اوقاف ایمپلائز یونین پنجاب کے مرکزی عہدیداران نے کہا ہے کہ ہم سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر طاہر رضا بخاری کے بے حد مشکور ہیں جن کی ذاتی کاوشوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پنشن اور ملازمین کے جی پی فنڈز کی سرمایہ کاری محکمے کو 10 سال کے بعد 3ارب 77کروڑ کی رقم کی واپسی ہوئی جس پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اوقاف ایمپلائز یونین پنجاب کے صدر محمد رفیق نے کہا کہ سیکرٹری اوقاف پنجاب کی خصوصی کاوش اور دیگر افسران کی دن رات کی محنت کے بعد محکمہ کو دس سال کے بعد نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس کی رقم منافع سمیت حاصل ہوئی اس کامیابی پر انتظامیہ اور ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، محکمہ کے خراب مالی حالات میں بہتری کی خاطر سیکرٹری چیف ایڈمنسٹریٹر کی قیادت میں مثبت حکمت عملی کے باعث بہتری دیکھنے میں آئی دس سال قبل ملازمین کے فنڈز کی گئی سرمایہ کاری کی رقم کی عدم ادائیگی کے معاملہ کو نہ صرف حل کروایا بلکہ اس رقم کو منافع سمیت حاصل کیا گیا جس پر چیف ایڈمنسٹریٹر کی کاوش پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس رقم کی وصولی سے ملازمین کو مالی فائدہ حاصل ہو گا بالخصوص ریٹائرڈ ملازمین کےلئے موجودہ خراب مالی حالات میں امید کی کرن کے طور پر ثابت ہوا ہے اس کے علاوہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور ترقی دینے جیسے اقدام پر سیکرٹری اوقاف کے بے حد مشکور ہیں گزشتہ تین ماہ سے محکمہ کے مالی حالات سمیت انتظامی امور میں بھی بہتری دیکھنے میں ملی ہے جو کہ سیکرٹری اوقاف کی جانب سے عملی اقدامات اور مثبت حکمت عملی کے باعث ممکن ہوا ہے۔ سیکرٹری جنرل چوہدری ہمایوں مجید نے سرمایہ کاری کی رقم منافع سمیت حاصل کرنے کے عمل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ اس سے اوقاف ملازمین اور محکمہ کو مہنگائی سے نجات دلانے میں پل کا کردار ادا کرےگا۔ اس کام کا تمام تر کریڈٹ سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو جاتا ہے۔ اس رقم کی واپسی سے ملازمین میں خوشی دیدنی ہے اس کامیابی سے ملازمین کو کایابی ملی ہے اور محکمہ کی رٹ قائم ہوئی ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری محمد یوسف اور سینئر نائب صدر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران حکومت پنجاب کی سائیڈ سے تعینات ہونے والے چیف ایڈمنسٹریٹرز کی جانب سے ملازمین کے جی پی اور پنشن فنڈز کی رقم سے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی رقم کے حصول کی خاطر لیٹر تک کارروائی چل رہی تھی لیکن محکمہ کو فائدہ حاصل نہ ہو سکا محکمہ کے افسر کو نگران حکو مت پنجاب کی جانب سے اوقاف کا سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا تو محکمہ اور ملازمین کے لئے بہتری ہوئی اور سرمایہ کاری کی رقم کی واپسی کو منافع سمیت یقینی بنایا جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جی پی او انتظامیہ کی جانب سے اوقاف پنجاب کے ملازمین کی رقم کی ادائیگی میں تاخیر ی حربے استعمال کئے جا رہے تھے جس کو سیکرٹری اوقاف پنجاب سید طاہر رضا بخاری اور دیگر افسران نے ناکام بناتے ہوئے کامیابی حاصل کی جس پر ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔