اسلام آباد(بیورورپورٹ)2 بمبار پنجاب میں داخل ،کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم ترین حکومتی و عسکری شخصیات پر دہشتگرد حملوں کامنصوبہ بے نقاب ہوگیا،تنظیم کے اندرونی عہدیداروں نے منصوبے کی تصدیق کردی۔
ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی مریم نواز،رانا ثنا سمیت اہم حکومتی وعسکری شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے ،کالعدم تنظیم کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی گاڑیوں و چیک پوسٹوں پر بھی حملے کرنے کا منصوبہ ہے،دہشتگردوں کا 2 خودکش حملہ آوروں پر مشتمل گروپ پنجاب میں داخل ہوچکا ۔
رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم کے اہم سرغنہ سرکف مہمند نے 9 مئی کو ہونیوالی کارروائیوں کو سراہا، سر بکف مہمند نے پر تشدد ردعمل پر مبارکباد دی اورفوج و دیگر اداروں کیخلاف دہشتگردی کیلئے بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔
کالعدم ٹی ٹی پی کا مریم سمیت اہم حکومتی و عسکری شخصیات پر حملوں کامنصوبہ بے نقاب



















