اسلام آباد(بیورورپورٹ)عدالتی حکم پر فواد چودھری کی رہائی،دوبارہ گرفتاری سے بچنے کیلئے دوڑ لگادی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تھری ایم پی او کے تحت فواد چودھری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے فواد چودھری کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید 2مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکدیا،رہائی کے بعد فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک دوسرے کو گنجائش دینا ہو گی، میں سمجھتا ہوں ہر طرف سے تحمل کا مظاہرہ ہونا چاہیے، کوئی حل نکالنا چاہئے مذاکرات ہونے چاہئیں، ملک پابندیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
گفتگو کے بعد فواد چودھری باہر جانے کےلئے گیٹ پر پہنچے ہی تھے پولیس نے دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی،پولیس سے بچ کر بھاگتے ہوئے دوڑ لگاکر کمرہ عدالت میں جاپہنچے،کوشش کے دوران گر بھی پڑے،سانس پھول گیا۔
بعدازاںاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہاڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا ایم پی او کے تحت آرڈر کالعدم قرار دیا جاتا ہے، فواد چودھری کو گرفتار کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے ،فوری رہا کیا جائے، فواد چودھری پرتشدد کارروائیوں یا اکسانے سے متعلق پہلے ہی انڈرٹیکنگ دے چکے ، فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت مزید 2دن برقرار رہے گی، اس دوران متعلقہ عدالت پیش ہو کر فواد چودھری ضمانت کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















