پی ٹی آئی رہنماوں پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمے کا امکان

لاہور(کرائم رپورٹر)پی ٹی آئی رہنماوں پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمے کا امکان ہے،جناح ہاوس پر حملے میں ملوث گرفتار شرپسندوں میں سے 142 کو محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا گیا۔

،ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کے حوالے کیے جانیوالوں کے کردار کا تعین کلوزسرکٹ فوٹیجز سمیت دیگر شواہد سے کیا گیا، پرتشدد مظاہروں میں ملوث شرپسندوں کیخلاف ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی کا امکان ہے مزید گرفتار افراد اگلے مرحلے میں سی ٹی ڈی کے حوالے کیے جائیں گے۔