لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ اور طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں اہم پیغام ،آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ آج 15مئی تک الحمدللہ حسب وعدہ آدھی پولیس کانسٹیبلری کی ہیلتھ سکریننگ ہوچکی ہے،جن ڈی پی اوز نے اپنی کانسٹیبلری کی ہیلتھ سکریننگ مکمل کروالی، ان ڈی پی اوز کو شاباش ہے، زیادہ نفری والے اضلاع میں مرحلہ وار ہیلتھ سکریننگ جاری ہے جو جلد مکمل ہوجائےگی،ہیلتھ سکریننگ کے دوران بعض ملازمین کو لاحق بعض ایسی بیماریوں کا علم ہوا ہے جو انکے اپنے علم میں بھی نہ تھیں،ہیپاٹائٹس بی اور سی جیسی خطرناک بیماریاں وقت گذرنے کے ساتھ جگر کو تباہ کردیتی ہیں، ہیپاٹائٹس سی کا علاج دریافت ہوچکا،بیماری میں مبتلا تمام ملازمین کو محکمہ کی جانب سے مفت علاج فراہم کیا جائےگا،ہیپاٹائٹس سی کے علاج کیلئے استعمال ہونےوالی گولی مہنگی دوا ہے،حکومت پنجاب اس کا فراہمی کا انتظام کر رہی ہے،ہیپا ٹائٹس بی کا مستقل علاج ابھی دریافت نہیں ہوا تاہم معاون علاج موجود ہے جو متاثرہ ملازمین کو دیا جائےگا،باقی نفری، متاثرہ ملازمین کے اہل خانہ کو اس بیماری سے بچانے کیلئے فورس کی ویکسی نیشن کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس ویکسین کے تمام اخراجات محکمہ اٹھائے گا،سب سے پہلے میں خود آپ کے سامنے یہ ویکسین لگواوں گا، سپا ہ کے دیگر ٹیسٹ بشمول دل، گردے سمیت دیگر اعضا کی بیماریوں کے علاج کیلئے 30 سے 40 کروڑ خرچ کیا جائےگا،یہ تمام بیماریاں کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچائیں گی، پولیس فورس بہتر صحتمندانہ زندگی گذارے گی،جو ملازمین بیما رہیں وہ دوائیوں کیلئے جبکہ باقی تمام صحتمند ملازمین ویکسی نیشن کیلئے تیار ہوجائیں،ان تمام اقدامات کا مقصد پولیس ملازمین کی صحت، تندرستی، علاج معالجے کا خیال رکھنا ہے،پولیس فورس یکجان ہو کر ظالموں، دہشت گردوں سمیت تمام مجرموں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں،پاکستانی شہری کی جان ومال اور عزت کا تحفظ پولیس فورس کا بنیادی فرض ہے،آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللہ پولیس ملازمین کا بروقت علاج ہوگا اور وہ صحتمند زندگی گذارتے ہوئے فرائض اداکریں گے۔
نصف پولیس فورس کی ہیلتھ سکریننگ مکمل، متعدد اہلکار خطرناک امراض میں مبتلا پائے گئے :آئی جی پنجاب



















