فرح گوگی کی لیگل ٹیم کا ایف آئی اے ،انٹرپول کو قانونی نوٹس

لاہور(سپیشل رپورٹر)سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ کی سہیلی فرح گوگی کی لیگل ٹیم نے ایف آئی اے اور انٹرپول کو قانونی نوٹس بھجوا دیا،فرح گوگی کی لیگل ٹیم کے مطابق فرح گوگی کےخلاف کی جانےوالی کارروائی سیاسی بنیادوں پر ہے، درج مقدمہ ایف آئی اے کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ کےلئے کی جانےوالی خط و کتابت آرٹیکل 3 کی خلاف ورزی ہے،ریڈ نوٹس کی درخواست میڈیا پر جاری کر کے ہتک عزت کی گئی ایسے ریڈ وارنٹ سے ملک کی بد نامی ہوتی ہے،فرح گوگی کی لیگل ٹیم نے انٹرپول کو درخواست کی ریڈ وارنٹ کےلئے دوبارہ خط لکھا جائے تو سخت کارروائی کریں۔