واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈیلاس شہر میں اندھا دھند گولیاں برسا کر آٹھ افراد کو موت کی نیند سلانے والے شخص کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹویٹر پر پوسٹ کردہ اس ویڈیو میں اندھا دھند گولیاں چلانے والے شخص کو بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے جوابی کارروائی کے دوران ملزم کو ہلاک کردیا تھا۔یہ واقعہ ٹیکساس سے چالیس کلو میٹر دور ایلن کے ایک شاپنگ سینٹر کے باہر پیش آیا جہاں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔اس قتل عام کے مرتکب کے بارے میں ذاتی معلومات ہفتے کی سہ پہرتک سامنے نہیں آئی تھیں جبکہ ٹیلی ویژن فوٹیج میں اس کے اجتماعی قتل عام کے نشانات دکھائے گئے، جن میں سینٹر کے باہر فٹ پاتھوں پر خون بھی شامل ہے۔ مقتولین کی لاشوں کو سفید کپڑوں میں ڈھانپ کر رکھا گیا تھا۔جہاں تک اس ویڈیو کا تعلق ہے تو یہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کے @rawsalert نامی اکانٹ سے پوسٹ کی گئی ہے جسے دوسرے اکانٹس نے بھی نقل کیا اور العربیہ ڈاٹ نیٹ کی نظر سے بھی گذری ہے۔ ایک ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم نے شاپنگ مال میں آنے والے افراد پر 30 سے 40 گولیاں چلائیں۔ تاہم اکانٹ نے اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ اسے کیسے معلوم ہوا کہ ویڈیو میں بھاگنے والا شخص قتل عام کا مرتکب ہے، کیونکہ وہ مفرور بھی تو ہو سکتا ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں قتل عام میں ملوث ملزم کی ویڈیو جاری



















