ایم ڈی واسا کے دو درجن سے زائد ملازمین کی ترقی کے احکامات ،شعبہ ایڈمن کے عملدرآمد میں تاخیری حربے

لاہور (قمر عباس نقوی) ایم ڈی واسا کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد 2 درجن کے قریب جونیئر کلرکس کو سینئر کلرک سکیل 14 اور سینئر کلرک کو اسسٹنٹ سکیل 16 میں ترقی دےدی گئی۔ شعبہ ایڈمن کے تاخیر ی حربے اسسٹنٹ کو بطور سپرنٹنڈنٹ اور ریونیو سٹاف کی پرموشن کا مسئلہ تاحال تاخیر کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا کا محکمہ کے مختلف کیڈرز کے ملازمین کی پرموشن میں التوا کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے ابتدائی طور پر دو درجن کے قریب کلرکس کو پرموٹ کیا گیا جس میں 13جونیئر کلرکس کو سکیل 11 کو سکیل 14 بطور سینئر کلرک اسی طرح 9 سینئر کلرکس کو سکیل 16 میں اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ کچھ سینئر کلرک کو پرفاما پرموشن دیتے ہوئے اسسٹنٹ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عرصہ دراز سے محکمہ میں 200 سے زائد مختلف نوعیت کی سیٹوں کے خالی ہونے کے باوجود ملازمین کی ترقی کا عمل نہیں کیا جا رہا تھا جس کی وجہ سے اہم انتظامی اور دیگر مالیاتی سیٹوں پر آن پے سکیل ملازمین سے کام چلایا جا رہا تھا جس پر ڈی جی آڈٹ اور سیکرٹری ہاﺅسنگ کی جانب سے سرزنش کی گئی جس پر شعبہ ایڈمن کی جانب سے ابتدائی طور پر آڈٹ پیرا سے نجات حاصل کرنے کی کوشش میں کلریکل ملازمین کو ترقی دی گئی ہے جس میں بھی متعدد ملازمین کو نظر انداز کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے جس میں اسسٹنٹ کیڈڑز سکیل 16 کے ملازمین کوسکیل 17بطور سپرنٹنڈنٹ میں ترقی دینے کی بجائے شعبہ ایڈمن کے چند ذمہ داران کی جانب سے ذاتی انا کی وجہ سے تاخیر کا شکار کیا جا رہا ہے اور سیاسی شخصیات سے ملی بھگت کرتے ہوئے من پسند ملازمین کو ترقی دینے کی منصوبہ بندی اختیار کی جا رہی ہے۔ محکمہ میں اس وقت 8کے قریب سپرنٹنڈنٹس کی سیٹیں خالی ہیں۔ اسی طرح شعبہ ایڈمن کی جانب سے شعبہ ریونیو کے ملازمین کی پرموشن کو کسی نا کسی قانونی پیچیدگی کے نام پر تاخیر ی حربے استعمال کرتے ہوئے ان کو پرموٹ نہیں کیا جا رہا جس میں ماضی کی پھول یونین کے دور میں ریونیو میں بی آر او کی 5سیٹوں کی منظوری لی گئی تھی اس پر بھی آن پے سکیل ملازمین سے کام چلایا جا رہا ہے جبکہ ترقی کے منتظر ملازمین کو ترقی دینے کی بجائے تاخیر کی جا رہی ہے اسی طرح اے 40کے قریب ایف آئی سے ایس ایف آئی اسی طرح 12کے قریب ایس ایف آئی کی حق تلفی کی جا رہی ہے۔ ایم ڈی واسا غفران چودھری کی جانب سے عملی اقدامات کرتے ہوئے ملازمین کو ترقی دینے کے سلسلہ کا آغاز تو کیا گیا ہے لیکن شعبہ ایڈمن میں چند مفاد پرست افسران کی وجہ سے اس عمل کو روکنے کی خاطر مختلف اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے۔ واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ ملازمین کو ترقی دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جو ملازمین ترقی کے منتظر ہیں انکو بھی جلد پرموٹ کیا جا رہا ہے، تمام کام مرحلہ وار کئے جائیں گے، باقی کسی بھی افسر اور ملازم کو اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ کسی بھی معاملہ میں کسی کی حق تلفی کریں ایم ڈی واسا تمام تر معاملات کو براہ راست مانیٹر کر رہے ہیں ۔