قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس، 172 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کردیا گیا

لاہور(علی جنید )قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کی 48ویں میٹنگ پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت گزشتہ روز پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمانی اروسز ہال میں منعقد ہوئی، کمیٹی کے احکامات کی روشنی میں 172 کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کر دیا ہے،اب صرف 93 ملازمین باقی رہ گئے ہیں جن کی قواعد و ضوابط کے مطابق عمر زائد ہے۔کمیٹی نے حکم دیا کہ 93 ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت خزانہ سے میٹنگ کر کے حل نکال کر جلد ریگولر کیا جائے،کمیٹی نے سیکڈ ملازمین کی سنیارٹی اور پے فکسیشن بارے احکامات پر عملدرآمد کر کے 15 دن کے اندر رپورٹ طلب کر لی،وفاقی وزارت مذہبی و اقلیتی امور (متروکہ وقف املاک بورڈ)کے کنٹرولر آف اکاﺅنٹس اختر خان چانڈیو کو بحال کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر وفاقی محکمہ جات کی تفصیلات کچھ یوں ہے،کابینہ ڈویژن کے ذیلی ادارے پی ٹی ڈی سی کے افسران نے عملدرآمد رپورٹ دیتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ بورڈ کی 2 میٹنگ کر چکے ہیں اور جلد احکامات پر عملدرآمد رپو¿رٹ دی جائے جس پر کمیٹی نے کہا کہ آپ میٹنگ پر میٹنگ کئے جا رہے ہیں اب عملدرآمد کی طرف آئیں۔ فیاض نامی ملازم نے کمیٹی کو بتایا کے 2010 میں میرے ساتھ کے 140 ملازمین کو ریگولر کر دیا گیا تھا صرف مجھے نہیں کیا گیا تھا ،عدالت نے بھی میرے حق میں فیصلہ دیا مگر ادارے نے مجھے نوکری سے نکال دیا،افسران کے پاس کوئی تسلی بخش جواب نہیں تھا جس پر کمیٹی نے حکم دیا کہ محمد فیاض کو مکمل مراعات کے ساتھ بحال کر کے ایک ہفتہ کے اندر کمیٹی کو رپورٹ دی جائے۔کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کو شوکاز جاری کر دیا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سپیکر کو ہدایت کی کئی کہ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی آفتاب الرحمآن کو نوکری سے برطرف کیا جائے اور ایف آئی اے کو بھی ہدایت کی گئی کہ ایم ڈی پی ٹی ڈی ای کی مکمل انکوائری رپورٹ کمیٹی کو دی جائے۔ پرویز نامی ملازم نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمیں ابھی تک بحال نہیں کیا گیا۔سید قمر شاہ،احمد شاہ،محمد دین شاہ اور راو¿ محمد یوسف ملازمین کے مسائل حل کرنے کا حکم،محمد پرویز وغیرہ 7 ملازمین کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے مکمل رپورٹ طلب،کابینہ ڈویژن کے ذیلی ادارہ پیپرا کے ملازمین محمد عرفان وغیرہ کے بارے میں ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ طلب کرلی،پی ٹی اے کے ملازم سلطان بخش نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم 5 ملازمین ہیں ان کے بارے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔کمیٹی نے ملآزمین کی رپورٹ طلب کر لی۔