ممبئی (مشرق نیوز) بالی وڈ فلم ساز لکشمن اتریکر نے انکشاف کیا کہ اداکارہ شردھا کپور فلم 'ایٹھا' کے گانے کیلئے 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے انجری کا شکار ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز لکشمن اتریکر نے حال ہی میں فلم کے گانے 'جی جی رے جی' کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شردھا کپور کی کام سے لگن اور محنت کی تعریف کی۔
انہوں نے بتایا کہ اداکارہ نے مہاراشٹرا کے روایتی رقص 'تماشا' اور 'لاوانی' کو سیکھنے کیلئے لگن کا مظاہرہ کیا، فلم میں وہ مشہور فنکارہ 'وتھابائی بھاو¿ مانگ نارائن گاو¿ں کر' کا کردار ادا کررہی ہیں، یہ گانا مڈھ آئی لینڈ پر تعمیر کئے گئے ایک شاندار سیٹ پر فلمایا گیا تھا جس کیلئے کئی ہفتوں تک محنت کرنا پڑی۔
فلمساز کے مطابق شردھا نے ہر گانے کے لیے 25 دن تک ریہرسل کی اور وہ روزانہ 8 گھنٹے تک 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر مشق کرتی تھیں جس کی وجہ سے ان کے پاو¿ں سوجھ جاتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گانے کی شوٹنگ کا پہلا دن تو بخوبی گزرا لیکن دوسرے دن شردھا کے پٹھوں میں کھچاو¿ آ گیاتھا جس کی وجہ سے ہمیں شوٹنگ روکنا پڑی اور پھر ایک ماہ کے بریک کے بعد اس گانے کو دوبارہ سے شوٹ کیا گیا تھا۔


















