اسلام آباد (مشرق نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمن نے بلاول بھٹو زرداری کو لاہور میں اپنی رہائشگاہ کے پولیس محاصرے سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کے پولیس محاصرے پر ان سے اظہار یکجہتی کیا۔
اس سے پہلے چند روز قبل بلاول بھٹو جمعیت علمائے اسلام کے خلاف حکومتی اقدامات اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت بھی کرچکے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے، جمہوریت اور پارلیمانی نظام میں ذمے دار اپوزیشن کا کردار نہایت اہم ہے، حکومت کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے، جن سے جمہوریت اور پارلیمان کمزور ہوں۔



















