ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماوں کو قتل کرنے پر غور

واشنگٹن (مشرق نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماو¿ں کو قتل کرنے پر غور شروع کر دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔
امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایرانی سخت گیر قیادت کو نشانہ بنانے کی تجویز پہلے بھی زیر غور تھی، گزشتہ چند ہفتوں سے اس تجویز پر زیادہ سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے، سخت گیر ایرانی قیادت کو ہدف بنا کر دیگر رہنماو¿ں کو جنگ کے خاتمے پر قائل کیا جا سکتا ہے۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت گیر قیادت کو ہدف بنانے سے ایران کی مصلحت پسند قیادت بھی سخت مو¿قف اختیار کر سکتی ہے، قیادت پر حملے کی صورت میں مذاکرات کی راہیں مکمل بند ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے سخت گیر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا۔