خیبرپختونخواہ حکومت نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام بدل کر اسٹیبلشمنٹ رکھ دیا

پشاور (مشرق نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ رکھ دیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 میں ترامیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری قواعد و ضوابط میں ترمیم کے بعد ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی اصطلاح ختم کر دی گئی ہے، جبکہ متعلقہ سرکاری عہدوں اور محکموں کے نام بھی تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ مقرر کر دئیے گئے ہیں۔ حکومتی فیصلے کے بعد اب صوبے کے سرکاری امور، انتظامی معاملات اور سرکاری دستاویزات میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کی اصطلاح استعمال کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 میں کی جانے والی یہ ترمیم صوبائی حکومت کے انتظامی قواعد و ضوابط میں تبدیلی کا حصہ ہے۔