چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: صدر شی جن پنگ

بیجنگ (مشرق نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین اور پاکستان کے صدور نے مشترکہ خلائی مشن پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔
اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین، پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خلا کے پرامن استعمال کو فروغ دینے اور خلائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم دونوں ممالک کی دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے۔




ٹیگز Xi Jinping, Pakistan China Relations, Pakistan China Space Mission, Joint Space Mission, Pakistani Astronaut, Chinese Astronauts, Space Cooperation, China Pakistan Friendship, Pakistan News, World News