خانیوال،بدبخت بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں اور3بہنوں کو قتل کردیا

خانیوال ،لاہور:(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)خانیوال میں بدتخت بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں اور 3بہنوں کو قتل کر دیا۔

اندوہناک واقعہ کبیروالا کے نواحی علاقے موضع اوکانوالا میں پیش آیا،ملزم نے پہلے کھیت میں کام کرتی 3 بہنوں کو فائرنگ کانشانہ بنایا پھر گھر آکر ماں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس نے 2گھنٹوں کے اندر قاتل بیٹے ملزم عباس کو میلسی سے گرفتار کرلیا،کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے،ڈی پی او خانیوال اسماعیل الرحمن کھاڑک نے کہاملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے قتل کانوٹس لیتے ہوئے کہا بیٹے کے ہاتھوں والدہ ،بہنوں کے قتل کے دلخراش واقعہ کی خبر پر انتہائی دکھ ہوا،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔