ملک میں امن و سلامتی کا قیام پوری قوم کی ذمہ داری ہے: مولانا عبدالخبیر آزاد
ساہیوال (بےورو رپورٹ) محرم الحرام کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کےلئے کنوینئر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب اور چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد خطیب امام بادشاہی مسجد لاہور کی زیر قیادت اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کا قافلہ امن جس میں تمام مکاتب فکر کے جیدعلماءکرام سردار محمد خان لغاری‘مولانا عبد الوہاب روپڑی‘علامہ رشید ترابی، مولانا عبد الستار نیازی، مفتی محمد شفیق اعوان،مولانا ندیم قمر، مولاناپیر مسعود قاسم قاسمی،اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر سید ضیاءاللہ شاہ بخاری،حاجی احسان الحق فریدی،، مفتی عمران انور،مولانا بلال نقشبندی، مولانا قاضی عبد الغفارقادری،مولانا طارق، سید زوار حسین بخاری، سید مرید عباس، خلیل الرحمن، قاری عتیق، صاحبزادہ فیاض الحسن گیلانی، ضیاءمحی الدین گیلانی،سید مرید عباس، مولانا اشفاق احمد،سید زوار حسین بخاری،ساجد حسین بخاری،شیخ اعجاز احمد، عبدالمنان عثمانی،پیر مظہر فرید شاہ،حاجی غلام حسین چانڈیو،مولانا نافع مسعود،صاحبزادہ سید عبد البصیر آزاد،میاں اجمل عباس،مولانا ابوسفیان حنفی،سعید انور،قاری سمیع اللہ قادری،مفتی ظہیر احمد بابر،مولانا عبدلستار نیازی، مفتی ظہیر الدین بابر، مولانا سردار علی، سید زاہد گیلانی، سید کوثر رضوی، مولانا شفیع قاسمی، صاحبزادہ ضیاءمحی الدین، قاری منظور احمد طاہر،مولانا مشتاق ربانی، قاری طاہر،قاری عبدالباسط،منیجر اوقاف ساہیوال آفتاب،مفتی عبدالقدوس ودیگرحضرات ہمراہ ساہیوال پہنچے جہاں مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید، آرپی او محبوب رشید، ڈپٹی کمشنر اکرام الحق، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈی پی او فیصل شہزاد، اے ڈی سی جنرل سید عثمان منیر بخاری اور زونل ایڈ منسٹریٹر مذہبی امور اوقاف رانا طارق علی نے شرکت کی۔مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و سلامتی کا قیام پوری قوم کی ذمہ داری ہے، علماءاور عوام متحد ہو کر وطن دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے، اتحاد بین المسلمین اور پیغام پاکستان کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے حکومت و انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکر کے علمائ، مذہبی رہنما اور عوام الناس پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ متحد ہو کر امن و سلامتی کے دشمنوں کے تمام ناپاک عزائم اور مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیں، محرم الحرام میں امن کو یقینی بنانے کے لئے علماءاور مشائخ اپنا بھر پور کردار ادا کریں، ملک میں امن کے لئے پاک فوج کا کردار نمایاں ہے جسے ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سب پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم من حیث القوم اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براءہوں اور اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھیں۔ محرم الحرام میں امن کو یقینی بنانے کے لئے علماءو رہنما اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اس زریں اصول پر کاربند رہیں کہ اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں اور کسی کے مسلک کو چھیڑو نہیں پر عمل پیرا ہوں تاکہ ہمیشہ کی طرح اب بھی کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ اجلاس میں تمام علماءاور مندوبین نے اپنے خطابات میں کہا کہ ساہیوال ڈویژن ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے اور کبھی یہاں پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ یہاں سے آپ کو امن کی خوشبوئیں آئیں گی، آپ بالکل اس ضمن میں بے غم رہیں ہم تما م مسالک یہاں پر متحد ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ ہم آپکو یقین دلاتے ہیں کہ یہاں پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم سب انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ ساہیوال ڈویژن میں تمام مکاتب فکر کے علماءو عوام ساتھ ہیں اور آپس میں کسی قسم کا کوئی نزاع نہیں ہے۔ یہاں ہمیشہ امن کی بات ہوتی ہے اور ہوتی رہے گی، کیونکہ یہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ساہیوا ل شعیب اقبال سید نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت امن و امان کے قیام کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم سب ملکر بیٹھیں گئے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ پچھلے سالوں کی طرح اس سال میں ساہیوال ڈویژن میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا قائم کی جائے گی۔ اجلاس کے آخر میں مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے بتایا کہ عشرہ محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی میں شامل تمام مکاتب فکر کے علماءکرام پنجاب بھر میں دوروں کے لئے وفد جا چکے ہیں جو امن و امان کے سلسلے میں مختلف ڈویژنز اور اضلاع حسب سابق امسال بھی اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے مقامی ممبران کے ساتھ مل کر امن و امان کے لئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔آخر میں ملک میں محرم الحرام میں قیام امن اور ملک کی سلامتی و استحکام، ترقی و خوشحالی، حرمین شریفین کے تحفظ اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے دعا بھی کی گئی۔



















