نارنگ منڈی(وقاص علی)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت 2 کروڑ 50 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ اپنی وزارت کی طرف سے پانچ ارب جاری کر دئیے ہیں۔ شعبہ تعلیم کےلئے ہر وسائل بروئے کار لاﺅں گا، یہی میری اولین ترجیح ہے۔ امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 136 ارشد ورک امیدوار پی پی 135 چوہدری حسان ریاض کے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا دنیا میں کسی بھی تعلیمی سیمینار میں جاتا ہوں تو اس وقت شرمندگی ہوتی ہے جب دنیا ہمیں کہتی ہے کہ دنیا میں تعلیم سے محروم اڑھائی کروڑ بچے پاکستان میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تعداد کو صفر پر لانے کیلئے وزارت تعلیم نے کام شروع کردیا ہے جس کی ابتدا اسلام آباد سے کی گئی ہے جہاں 60 ہزار بچے تعلیم سے محروم تھے، میں نے دو ماہ قبل اپنی ٹیم کو ٹاسک دیا جو انشاءاللہ 15 جولائی تک پورا ہوجائےگا، پورے ملک کے سرکاری تعلیمی اداروں میں واٹر فلٹر پلانٹ و لیٹرین بنوا رہے ہیںجبکہ اپنی وزارت کی طرف سے وزارت تعلیم پنجاب کو 5 ارب روپے جاری بھی کردئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے جہاں دیگر اداروں کو تباہ کیا، وہاں تعلیم کا تو بیڑہ ہی غرق کردیا، اسکے ساتھ جو تاریخی نقصان ہوا وہ نوجوان نسل کو تعلیم اور شعور آگے بڑھنے کی جستجو کی بجائے نفرت کا بیج بویا جوسانحہ 9 مئی کی شکل میں سامنے آیا۔ استاد اور والدین پر یہ فرض عائد ہوتا ہے اس نفرت کو محبت میں بدلیں کیونکہ جو قومیں اپنے اصول چھوڑ دیتی ہیں تاریخ معاف نہیں کرتی۔ عمران خان نے وہ کام کیا جو دشمن بھی نہ کرسکا، دشمن ملک کا آرمی چیف ہمارے شہداءکو ہیرو تسلیم کررہا ہے جبکہ عمران خان کی نفرت کی سیاست کی وجہ سے شہداءکے پتلے اور جہاز جلانے، قومی املاک کو نقصان پہنچانے کے دن دیکھنے پڑے۔ انہوں نے کہا ہم نے 2018ءکو خوشحال پاکستان چھوڑا تھا، میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے بجلی کے کارخانے لگائے، پاکستانی قوم غیور قوم ہے، سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو ہرگز معاف نہیں کرےگی۔
پاکستان میں اس وقت 2 کروڑ 50 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں:رانا تنویر حسین
















