راولاکوٹ کے کارکن نے اپنی تمام جائیداد مریم نواز کے نام کردی

راولاکوٹ(بیورورپورٹ)راولاکوٹ کے کارکن نے اپنی تمام جائیداد مریم نواز کے نام کردی، ٹوئٹر پر راجہ نادر نامی صارف کی جانب سے شیئر کی گئی وصیت میںزاہد نے لکھا میں زاہدولد ولایت مکمل ہوش وحواس اور کسی دباﺅ کے بغیر اپنی مرضی سے تمام اراضی چاہے 50 ہزار کنال ہو یا 32 ہزار کنال مریم نواز کے نام کرتا ہوں وہ جائیداد کو جہاں چاہیں اور جیسے چاہیں استعمال کریں۔

مریم نواز نے جوابی ٹوئٹ میںحیرت کے عالم میں لکھایا اللہ اس شخص نے ایسا کیوں کیا،دل کو چھو لینے والی بات ہے۔