الیکشن 14مئی کو ناممکن،آئی ایم ایف سے معاہدہ ناگزیر ہے،رانا ثنا
اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثنا نے 14مئی کو انتخابات کرانا ناممکن قراردےدیا،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا 14 مئی کو الیکشن ممکن نہیں، اسمبلیوں کو مدت پوری کرنے دیں، شرائط سامنے رکھ کر مذاکرات نہیں کیے جاتے۔
تحفظات کے باوجود نواز شریف نے بات چیت کی اجازت دی،پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ بے حد ضروری ہے،کور کمیٹی میں بحث کے بعد فیصلہ ہوا پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔



















