چیچہ وطنی چیمبر آف کامرس عہدیداروں کی حلف برداری

چیچہ وطنی(تحصیل رپورٹر، نمائندہ خصوصی) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سٹیٹ کی تقریب حلف برداری کی ایک پروقار تقریب خادم فوڈ انڈسٹری میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید،سماجی فلاحی، کاروباری شخصیت نمبردار چوہدری محمود الحسن، ایڈیشنل کمشنر، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاشف ریاض، منیجنگ ڈائریکٹر سہیل انجم انصاری، ذیشان انصاری اور ڈویژن بھر کی کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال اورچودھری محمود الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں بزنس کمیونٹی کا بڑا ہاتھ ہے، ہمارے تاجر برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ملک کو ترقی، خوشحالی اور مستحکم پاکستان بنانے کیلئے تاجر کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، ہم اپنے تاجروں کیلئے ہر ممکن مدد کرنے کیلئے تیار ہیں، تاجر برادری کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، اگر تاجر مستحکم، خوشحال ہوں گے تو پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، ضلع ساہیوال ملک کے تمام شہروں سے سبقت رکھتا ہے اس کی بڑی وجہ یہاں کے سرمایہ دار لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ غریبوں، یتیموں، مسکینوں ،محنت کشوں اور مشکل وقت میں حکومت کو بھی سپورٹ کیا، ہم بخوبی جانتے ہیں ضلع ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لوگوں کا نام ملک بھر کی اہم ترین شخصیات میں شامل ہوتا ہے، ہماری تمام تر کوشش ہو گی کہ ہم تاجر برادری کی توقعات کے مطابق انکو سہولیات فراہم کریں تا کہ کاروباری سرگرمیاں اپنے پورے عروج پر پہنچ سکیں، ملک کو درپیش معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت دن رات محنت کر رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم معیشت کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، تقریب کے اختتام پر منیجنگ ڈائریکٹرسہیل انجم انصاری نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انکے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔