اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے فتنہ عمران پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوگیا،الیکشن سے فرار اور انکار کا کوئی منصوبہ نہیں، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاآئین کے تحت ملک میں الیکشن ایک ہی روز ہونے چاہئیں،مخصوص جماعت کے فیصلوں کو مسلط نہ کیا جائے، لاڈلے نے 4 سال ملک کو نقصان پہنچایا،انتخابات میں عمران خان کو شکست دیں گے، ملک کو استحکام کی ضرورت ہے، پاکستان کو دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے۔
فتنہ عمران پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوگیا،احسن اقبال



















