اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ ،خبر نگار)رہنما پی ٹی آئی وسابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے انتخابات ہوں گے یا پھر وزیراعظم اور کابینہ پر آرٹیکل 6 لگے گا، تیسرا کوئی حل نہیں،آئین پامال کرنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی،پاکستان کی 75 فیصد آبادی غیر آئینی حکومتوں کے زیر تسلط ہے۔
ادھر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا حکمرانوںکی نیت صاف نہیں، آئین شکنی کی طرف بڑھ رہے ہیں، ملک میں انارکی پیدا کرنے کا منصوبہ ہے،سپریم کورٹ نے آئین کی تشریح کے مطابق فیصلہ صادر کیا، سپریم کورٹ نے کہا سیاسی جماعتیں مل کر فیصلہ کرلیں، حکومتی وزرا روسٹرم کا وعدہ کرکے گئے اب حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے سے انکاری ہے۔
انتخابات یا وزیراعظم،کابینہ پر آرٹیکل 6 لگے گا،تیسرا کو ئی حل نہیں،پی ٹی آئی



















