مذاکرات کےلئے کسی ادارے کی ثالثی قبول نہیں ،پارلیمانی پارٹی ن لیگ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ،پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ،سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کیلئے پارلیمان کا فورم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

پارلیمانی پارٹی کے مطابق مذاکرات کےلئے کسی ادارے کی ثالثی قبول نہیں کی جائے گی،وزیراعظم نے کہاتمام اتحادی جماعتیں حکومت کےساتھ ہیں، جمہوریت کی خاطر کسی بھی قربانی کےلئے بھی تیار ہیں، پارلیمانی پارٹی کے مطابق تمام اہم فیصلے پارلیمنٹ کے ذریعے کیے جائیں گے،وزیراعظم شہباز شریف نے تمام لیگی اراکین اسمبلی کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی۔