مذاکرات کاراستہ راہ ہموار کرنے کیلئے اسمبلیوں کی بحالی تجویز پر غور شروع

لاہور(خبر نگار)سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے اہم پیشرفت،حکومت، پی ٹی آئی رہنماﺅں میں ملاقات ،مذاکرات کاراستہ راہ ہموار کرنے کیلئے اسمبلیوں کی بحالی تجویز پر غور شروع،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا سعدرفیق،ایاز صادق پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال کی تعزیت کیلئے پہنچے تو حکومت ، پی ٹی آئی رہنماوں میں غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی۔

دونوں فریقین کی گفتگو میں طے پایا کے پی اسمبلی کی بحالی سیاسی بحران حل کرسکتی ہے جبکہ دونوں اسمبلیاں بحال ہوجائیں تو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا راستہ ہموار ہوسکتا ہے، فریقین نے تجویز پر غوراورمذاکرات کی میز پر بیٹھ کر مسائل حل کرنے پر زور دیا۔

سعد رفیق نے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر سے گفتگو میں کہا ہمارا تو آپ سے رابطہ ہے، سنا ہے پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی کے نام تبدیل کردئیے،اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہاتمام جماعتیں سپریم کورٹ کے احترام پر قائم رہیں،ذرائع کے مطابق غیر رسمی ملاقات سے جلد بڑا بریک تھرو متوقع ہے۔