راولپنڈی(بیورورپورٹ) سابق وزیر داخلہ وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے حکمران سامان باندھ لیں ،گاڑی چھوٹنے والی ہے،اپنی ٹوئٹ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہاحکومت عدالت میں پاﺅں اور میڈیا پر گلے پڑتی ہے۔
ساری قوم عدلیہ کےساتھ کھڑی ہے، عید کے بعد بڑی خبر آسکتی ہے، نگران حکومتیں ختم ہوچکیں،14مئی کو صوبائی الیکشن ہوں گے،شیخ رشید نے مزید کہا حکومت توہین عدالت میں نااہلی ، عدم اعتمادی اور آرٹیکل6 کے ریڈار میں آسکتی ہے، سپریم کورٹ نے کہہ دہا سپلیمنٹری گرانٹ کا مسترد ہونا حکومت پر عدم اعتماد ہے، عدلیہ نے ہر قسم کے دباو¿ کو مسترد کرکے آئین اور قانون کا جھنڈا اٹھالیا ۔
حکمران سامان باندھ لیں ،گاڑی چھوٹنے والی ہے،شیخ رشید



















