اسلام آباد (بیورورپورٹ)زرداری پر سازش کیس،شیخ رشید پر فرد جرم کی کارروائی پھر موخر،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے پر شیخ رشید کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
شیخ رشید کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ میں اخراج مقدمات کی درخواستیں دائر ہیں، ہائی کورٹ سے فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے،عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہونے پر سماعت3 جون تک ملتوی کر دی۔
زرداری پر سازش کیس،شیخ رشید پر فرد جرم کی کارروائی پھر موخر



















