پارلیمنٹ نے منع کر دیا تو حکومت کیسے فنڈ دے سکتی ہے؟ اٹارنی جنرل

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف سے الیکشن فنڈز پر ان چیمبر سماعت پر مشاورت کے بعد اٹارنی جنرل نے کہاجب پارلیمنٹ نے فنڈز دینے سے منع کر دیا تو حکومت کیسے دے سکتی ہے؟۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہا پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا اب وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کیلئے فنڈز جاری کرنے کا کوئی اختیارنہیںجب پارلیمنٹ نے فنڈز دینے سے منع کر دیا تو حکومت کیسے دے سکتی ہے؟ ۔