اسلام آباد(بیورورپورٹ)انٹرنیشنل منی لانڈرنگ کریمنل نیٹ ورک کا سرغنہ گرفتار،تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے )نے اسلام آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل منی لانڈرنگ کریمنل نیٹ ورک کے سرغنہ کو گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم افتخار رسول انٹرنیشنل منی لانڈرنگ نیٹ ورک کی سربراہی کررہا تھا،قیصر مشتاق اورعاصم کیساتھ ملکر41 جعلی کمپنیاں بنائیں، ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے اربوں کی منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ بھی ضبط لیا۔
ذرائع کے مطابق نیٹ ورک میں شامل عناصر کے تانے بانے مبینہ طور عمران خان سمیت تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے ملنے پرتحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ۔
انٹرنیشنل منی لانڈرنگ کریمنل نیٹ ورک کا سرغنہ گرفتار



















