اسلام آباد(بیورورپورٹ)صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے،تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا پوری قوم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہے۔
صدر مملکت نے نائیک فضل جانان ،نائیک نذیرمحسود اور نائب صوبیدار حضرت گل شہید کے لواحقین کو فون کیا اور کہاپوری قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں شہدا کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔
پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، صدر مملکت



















