اسلام آباد (بیورورپورٹ)سیاسی تناو وعدم استحکام،پاکستان بار کونسل نے آل پاکستان وکلا ءکانفرنس بلا لی،تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے ملک میں جاری عدم استحکام پر آل پاکستان وکلا کانفرنس بلا لی،وکلا کانفرنس 17 اپریل کو سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوگی، سپریم کورٹ بار اور ہائیکورٹ بار کونسلز کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دےدی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا سیاسی، آئینی بحران اور اداروں کی محاذ آرائی کے معاملے پر آل پاکستان لائرز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے، سیاسی جماعتوں کے درمیان تناو کو مزید طول نہیں دیا جا سکتا،موجودہ حالات سے سپریم کورٹ اور ملکی وقار کو نقصان پہنچ رہا ہے، کانفرنس میں عوام کی خاطر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔
علاوہ ازیںپاکستان بار کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئین کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جوائنٹ آئینی کنونشن میں شرکت کو سراہتے ہیں، سپریم کورٹ کے تمام ججز آئین کے محافظ ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر تنقید بے بنیاد ہے، جج کے عزم اور آئینی حمایت پر کوئی شک نہیں۔
سیاسی تناو وعدم استحکام،پاکستان بار کونسل نے وکلا کانفرنس بلا لی



















