رحیم یارخان ، لاہور( بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر) کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پنجاب پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری ہے اور پولیس کے دستے کچہ کے اندرونی علاقوں میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس نے کچہ کراچی و کچی حیدرآباد کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے سینکڑوں ایکٹر اراضی واہ گزار کر لی، ڈاکوو ں نے پولیس فورس پر شدید فائرنگ کی پولیس ٹیموں نے بھی موثر جواب دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 2خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ڈاکووں کی شناخت بختیار اور معظم عرف تیلو کے ناموں سے ہوئی، تعلق ماچھی گینگ سے پایا گیا اور پڑتال ریکارڈ پر دونوں ڈاکو درجن سے زائد مقدمات کے ریکارڈ یافتہ نکلے،دونوں ڈاکو پولیس پر حملوں، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے، ایڈیشنل آئی جی ساوھ پنجاب مقصود الحسن، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبدالغفار قیصرانی اور آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید نے آپریشنل ایریا کا دورہ کیا ،ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل آپریشن کی کمانڈ کر رہے ہیں۔
اے ایس پی شاہزیب چاچڑ سرکل ایس ایچ اوز ، بکتر بند گاڑیاں، جدید ہتھیاروں و جذبے سے سرشار پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری ایڈوانس کررہی ہے، پولیس نے جرائم پیشہ عناصر سے خالی کرائے گئے علاقوں میں مجرموں کی کمین گاہیں مسمار کرنے کے ساتھ نظر آتش کر دیا تاکہ پھر کبھی آباد نہ ہو سکیں۔
ایڈیشنل آئی جی ساوھ پنجاب مقصودالحسن، ڈی آئی جی سٹی ٹی ڈی عبدالغفار قیصرانی نے جوانوں کے بلند مورال اور صرف 3 دن میں کچہ کے کافی ایریا کو کلیئر کرانے پر فورس کو شاباش دی، پولیس کا آپریشن کچہ کے تمام ایریا کو جرائم پیشہ عناصر سے کلیئر کرانے تک جاری رہے گا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















