اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے 1973 کے دستور کے50 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے آ ئیں عہد کریں اگلے 50 سال ماضی کے 50 سال کی غلطیوں کا ازالہ ہوں گے، قوم کے دکھوں کا مداوا ہوں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا عوام کے حقوق اور ریاستی اداروں کے فرائض کی کتاب ہے، اتحاد اور اتفاق کی ضامن، عدل وانصاف،مساوات اور آزادی کی ضمانت ہے ،آئین سے انحراف پر ملک و قوم نے صدمے سہے، ناچاقی ونااتفاقی، محرومیوں، دہشت گردی، معاشی تباہی، مہنگائی کے عذاب جھیلے،آئین سے انحراف پر ادارے برباد ہوئے، عدل و انصاف کی جگہ ظلم نے لی ، آئیں عہد کریں اگلے 50 سال ماضی کے 50 سال کی غلطیوں کا ازالہ ہوں گے، قوم کے دکھوں کا مداوا ہوں گے۔
علاوہ ازیں اپنی ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہر سال 10 اپریل کو قومی یوم دستور منایا جائےگا،73کے آئین کے 50سال پورے ہونے پر منعقدہ قومی آئین کنونشن میں وزیراعظم شہباز شریف کی پیش کردہ قرارداد منظور کر لی گئی، دن کو منانے کا مقصد ملک کےلئے آئین کی اہمیت، شہریوں کے حقوق، ریاستی اداروں کے فرائض سے عوام کو آگاہ کرنا ہے۔
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ
ا ے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دےدی
فوڈ ایگرو میں کینیا کےساتھ چاول کی برآمدات کا سب سے بڑا معاہدہ



















