سیاسی باتوں سے کوئی تعلق نہیں،آئین کی اہمیت کو پہچان کر عمل کرنا چاہیے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے آئین کی اہمیت کو پہچان کر عمل کرنا چاہیے،آئین کےساتھ کھڑے ہیں، ہمارا اور پارلیمان کا واحد مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہونا چاہئیں، کام آئین و قانون کے مطابق جلد فیصلے کرنا ہے،سیاسی باتوں سے میراکوئی تعلق نہیں۔

دستور پاکستان کے 50 سال مکمل ہونے پر منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے کہا آئین کو 50 سال ہو گئے ،دل سے لگانا چاہیے ،بہت اچھی چیزیں موجود ہیں،2014 سے عمارت کا ہمسایہ ہوں، پیدل جاتا ہوں، پیدل آتا ہوں، ہمیشہ سوچا اندر کیا ہوتا ہے، چیزیں قانون کے طریقے سے دیکھتا ہوں سیاست کے طریقے سے نہیں، میں نے 2 مرتبہ حلف اٹھایا ،آئین کےساتھ کھڑے ہیں۔

کبھی کبھی دشمنوں سے اتنی نفرتیں نہیں کرتے جتنی اپنوں سے کرتے ہیں، کام ہے جلد آئین و قانون کے مطابق فیصلے کریں، آج کے وقت میں مفادات دیکھے جاتے ہیں، قائد اعظم ،علامہ اقبال نے خواب دیکھا، دنیا بھر میں مسلمانوں کا ملک وجود میں آیا، انگریز بہترین ایڈمنسٹریشن دے سکتے تھے اب جو کچھ ہے ہمارا ہے،قانون میرا میدان ہے، آپ تبصرے کر سکتے ہیں، تنقید کر سکتے ہیں، میں چیزیں قانون کی طرح دیکھتاہوں، اچھی بات ہے وزیر اعظم نے 10 اپریل کو دستور کا دن قرار دیا، ہر آدمی اپنی اچھائی سوچتا ہے برائی نہیں، اپنے ادارے کی طرف سے کہنا چاہتا ہوں آئین کے محافظ ہیں، جو سیاسی باتیں ادھر کی گئیں میرا کوئی تعلق نہیں۔