اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قاتلانہ حملے کے مدعی ایس ایچ او کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا،عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ایس ایچ او عامر شہزاد نے وزیر آباد میں مجھ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کیا وہ کار فرما عناصر کو بے نقاب کرنے کے اہم گواہ تھے۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ریکارڈ کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی جن پراسرار حالات میں ایف آئی اے کے تفتیش کار ڈاکٹر رضوان، مقصود چپڑاسی اور شہباز شریف کےخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے دیگر اہم گواہوں کی اموات ہوئیں ان کو یاد کرنا بھی اہم ہے،دل کے دورے کے نتیجے میں ایس ایچ او عامر شہزاد کی اچانک وفات کی باضابطہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ایس ایچ او کے موت کی تحقیقات کرائی جائیں،عمران خان



















