وزیر آباد (بیورورپورٹ)لانگ مارچ حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او چل بسے،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر بھدر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے،عامر بھدر تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے وقت ایس ایچ او سٹی تعینات تھے۔
کیس کی تفتیش میں اہم کردار اور لانگ مارچ حملہ کیس کے مدعی بھی تھے،خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لےجایا گیا جانبر نہ ہو سکے۔
لانگ مارچ حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او چل بسے



















