اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے صدر عارف علوی اور فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ قانون سازی عمران خان کی انّا اور حکم کے تابع نہیں ہو سکتی ،قانون بھی بنے گااور عدل کے حصول میں ترمیم بھی ہو گی۔
،پارلیمنٹ کے پاس قانون سازی کا اختیار نہیں”تو کیا بنی گالہ اور زمان پارک “کے پاس ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاسی سانسیں بند ہونے والے دوسروں کو بھاشن نہ دیں ،سیاسی وفاداری بیچنے والے لوٹوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ۔
ترجمان تحریک انصاف نے ایوانِ صدر سے قانون واپس بھیج دیا تاکہ لاڈلے کے لئے بینچ فکسنگ ہو سکے ۔ انہوںنے کہاکہ فواد چودھری کے ٹویٹ نے حامد خان کے ٹاوٹ کی یاد کروا دی ،ڈاکٹر علوی نے ایوانِ صدر زمان پارک اور بنی گالہ سمجھا ہوا ہے،قومی اسمبلی توڑ کر آئین شکنی کرنے والے نے پھر آئین شکنی کی ۔ انہوںنے کہاکہ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف غیر آئینی ریفرنس دائر کرنے والے نے پارلیمنٹ کا قانون واپس کر دیا۔
قانون سازی عمران کی اناکے تابع نہیں ہو سکتی: طلال چودھری



















