سچ ہے کھال اوڑھنے سے گیدڑ کی اصلیت بدل نہیں جاتی،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے جو کہتا تھا خوف کے بت توڑ دو وہ خود خوف کا بت بن چکا ، عمران خان کی جانب سے عدالت میں پیشی کی تصویئر شیئر کر تے ہوئے انہوںنے کہاتصویر عمران خان کی اصل شخصیت اور کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیر اطلاعات نے کہاجو کہتا تھا خوف کے بت توڑ دو وہ خود خوف کا بت بن چکا ، مریم اورنگزیب نے کہاپاکستان کی تاریخ میں اتنا بزدل شخص پہلے کبھی نہیں دیکھا،سچ ہے کھال اوڑھنے سے گیدڑ کی اصلیت بدل نہیں جاتی،جھوٹا اور منافق شخص شیر دل اور بہادر نہیں ہو سکتا۔