پارلیمنٹ عمران کی سہولت کاری کو آئینی وقانونی ہاتھوں سے روکے،مریم نواز


لاہور ( خبر نگار) سینئر نائب صدر ن لیگ وچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کابینہ کافیصلہ مسترد کر نا کافی نہیں،پارلیمنٹ عمران کی سہولت کاری کو آئینی وقانونی ہاتھوں سے روکے
،آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا کر لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے،ڈھٹائی سے کی گئی سہولت کاری اور ون مین شو کیخلاف سپریم کورٹ کی اکثریت نے بغاوت کر دی،وقت آ گیا ہے
پارلیمنٹ سہولت کاری کو اپنے آئینی و قانونی ہاتھوں سے روک دے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہافیصلہ سازش کا آخری وار ہے جس کا آغاز آئین کو ری رائٹ کر کے پنجاب حکومت پلیٹ میں رکھ کر بنچ کے لاڈلے کو پیش کی گئی لو بیٹا، توڑ دو تاکہ ہم جیسے سہولت کاروں کی موجودگی اور نگرانی میں تمہیں دوبارہ سلیکٹ کیا جائے،مریم نواز نے کہا 2018ء میں جو کام فیض، کھوسہ اور ثاقب نثار نے انجام دیا تھا وہ ذمہ داری اب اس بنچ نے اٹھا لی ،وفاقی کابینہ کی جانب سے فیصلہ مسترد کر دینا کافی نہیں ، آئین و قانون کی دھجیاں اڑا کر لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے،مریم نواز نے کہا پہلے بھی حق بات کہنے کی پاداش میں نا اہلیاں بھگتی ہیں اب بھی بھگت لیں گے۔