اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر ریلوے سعدرفیق نے کہاہے عمران خان کی کسی بات کی کوئی ساکھ نہیں، نیازی نے اداروں و سیاسی جماعتوں میں اپنا امیج خراب کیا،عمران خان کو سیاسی مخالف کہتے ہیں مگر وہ سب کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔
مذاکرات کا ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری عمران خان پر ہے،آئین میں90دن کے علاوہ اوربھی بہت کچھ درج ہے مگر دیگر باتوں کو نہیں دیکھا جارہا۔
جنگ یاجھگڑا نہیں کرنا،جمہوری قانونی راستہ اختیار کیا جائیگا،ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
آئین میں90دن کے علاوہ اوربھی بہت کچھ درج ہے،سعدرفیق



















