لاہور (خبر نگار) وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہاہے آئین پر عمل نہ کیا گیا تو ملک کو بہت نقصان ہوگا،لاہور میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا آئین پر ایک بار پھر حملہ ہو رہا ہے اور بلاول بھٹو خاموش ہیں، آئین پر عمل نہ کیا گیا تو ملک کو بہت نقصان ہوگا۔
آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے،مجھ پر لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے، میں اکسانے والوں میں سے نہیں سمجھانے والوں میں سے ہوں،چیف جسٹس نے کہا آئین و قانون کے مطابق چلنا ہے، چیف جسٹس نے گزشتہ روز دوٹوک اور واضح فیصلے کئے۔
مطالبہ کیا جا رہا تھا فل کورٹ بنایا جائے، اٹارنی جنرل درخواست کر رہے تھے موقف پیش نہیں کر سکتے،چیف جسٹس نے رولز کے تحت 3 رکنی بنچ بنایا، پی ٹی آئی چیف جسٹس اور عدلیہ کا ساتھ دے گی۔
آئین پر عمل نہ کیا گیا تو ملک کو بہت نقصان ہوگا،قریشی



















