عدالت نے پولیس کو گنڈاپور کیخلاف کارروائی سے روکدیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عدالت نے پولیس کو گنڈاپور کیخلاف کارروائی سے روکدیا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب طاہر نے پی ٹی آئی رہنماعلی امین گنڈا پور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلبی کا2 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماعلی امین گنڈاپورکیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں،ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کیخلاف پولیس کو تادیبی کارروائی سے بھی روکدیا،عدالت نے 31 مارچ تک تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔